ابنا: افغانستان کي وزارت داخلہ کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ گزشتہ تين روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں ميں کم از کم بيس طالبان کو ہلاک کيا جاچکا ہے جبکہ تينتاليس کو سيکورٹي فورس نے اپني حراست ميں لے ليا ہے-بيان کے مطابق يہ کاروائياں صوبہ ننگر ہار، بغلان، تخار، فارياب، قندھار، زابل، غزني، غور اور ہلمند کے علاقوں ميں کي گئيں-افغانستان کي وزارت داخلہ کے بيان ميں طالبان کے قبضے سے بھاري تعداد ميں اسلحہ و گولہ بارود برامد کرنے کے علاوہ بڑي مقدار ميں منشيات ضبط کرنے کا بھي دعوي کيا ہے-........
/169